Month: 2021 مئی

[molongui_author_box]

پاکستان میں میڈیا مارشل لا نافذ ہے: ناصر زیدی

پاکستان میں صحافت کبھی بھی آزاد نہیں رہی، 1947ء سے اب تک پاکستان میں پریس پر قدغنیں رہی ہیں۔ 1947ء سے 1957ء تک تو وہی قوانین رائج تھے جو برطانوی نوآبادیاتی دور کے قوانین تھے۔ بعد ازاں صحافیوں کی جدوجہد کے نتیجے میں کچھ قوانین بنائے گئے لیکن آزادانہ صحافت کو کبھی بھی پروان نہیں چڑھنے دیا گیا۔ لیاقت علی خان کے زمانے میں بھی پریس پر پابندیاں رہیں، مشرقی پاکستان میں اکثریتی حکومتوں کو گرانے کیلئے میڈیا کا سہارا لیا گیا۔ مارشل لاء ادوار میں اخبارات پر پابندیاں لگائی گئیں، ترقی پسند اخبارات پر قبضہ کیا گیا، نیشنل پریس ٹرسٹ بنا کر تمام بڑے اخبارات کو حکومت کے قبضے میں لے لیا گیا۔

فواد چوہدری! کیا آر ایس ایف نے اسائلم کیلئے پاکستان کو 142 ویں درجے پر رکھا ہے؟

خیر اگر یہ بھی مان لیا جائے کہ ففتھ جنریشن وارفیئر چل رہا ہے اور ’اداروں ‘ کو بدنام کرنے کے لئے کچھ صحافی اسرائیل، ہندوستان، افغانستان اور پتہ نہیں کس کس ادارے سے پیسے لے رہے ہیں، تواس بات کا کیا جواب ہے کہ رپورٹرز ودآوٹ بارڈرز (آر ایس ایف) ہر سال آزادی صحافت کی جو عالمی رینکنگ جاری کرتا ہے اس میں پاکستان کا نمبر 140 کے قریب قریب ہوتا ہے۔ جنگ کے مارے افغانستان کی رینکنگ بھی پاکستان سے بہتر ہے۔ کیا آر ایس ایف بھی اسائلم لینے کے لئے ایسا کر رہا ہے؟

’باپ کا پیسہ‘: پروفیسروں کو تنخواہ نہیں مل رہی، بشری بی بی روحانی یونیورسٹیاں بنوا رہی ہیں

29 مئی کو روزنامہ جنگ میں شائع ہونے والی ایک خبرکے مطابق اسلامیہ کالج پشاور کی 110 سالہ تاریخ میں پہلی بار ایسا ہوا ہے کہ نہ صرف سٹاف کو پوری تنخو اہ نہیں مل رہی بلکہ سابق ملازمین کی نصف پنشن بھی ادا نہیں کی جائے گی۔

رنگ روڈ کا نام بحریہ ایونیو رکھ دیا جائے، کرپشن ختم ہو جائے گی

اگر میری تجویز ملک ریاض صاحب کو پسند آ گئی تو عین ممکن ہے کہ وہ بعض دیگر صحافیوں کے ضمیر، قلم اور خدمات کی طرح میرے ضمیر،قلم اور خدمات کو بھی بحریہ ایونیو کے آس پاس میں ڈیڑھ دو کنال کا پلاٹ دے کر خرید فرمائیں۔

غریب ممالک کو ویکسین فراہم کرنے کیلئے 25 ارب ڈالر کی ضرورت

امریکی این جی او ’پبلک سٹیزن‘ کی ایک نئی رپورٹ میں یہ معلوم ہوا ہے کہ 25 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری سے ایک سال کے اندر اندر کم اور درمیانی آمدنی والے ممالک میں 80 فیصد شہریوں کو انسداد کورونا ویکسین فراہم کی جا سکتی ہے۔