بھارت کی 4 ریاستوں اور 1 مرکز کے زیر اہتمام علاقے (یونین ٹیرٹری) کے انتخابات کے نتائج آنا شروع ہو گئے ہیں۔ کیرالہ، تمل ناڈو اور مغربی بنگال میں نریندرا مودی کی بھارتیہ جنتا پارٹی اور اتحادیوں کو شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے جبکہ بائیں بازو کا اتحاد ایک مرتبہ پھر کیرالہ میں اپنی گرفت برقرار رکھنے میں کامیاب ہوا ہے۔
