”ہم پاکستانی حکام سے علی وزیر کی رہائی کا مطالبہ کرتے ہیں۔ علی وزیر پاکستان میں ایک ممبر پارلیمنٹ ہیں جنہیں 6 ماہ قبل معاشرے سے عسکریت پسندی کے خاتمے اور ملک میں آئین کی حکمرانی قائم کرنے کا مطالبہ کرنے کی پاداش میں جیل بھیج دیا گیا ہے۔ اختلاف رائے رکھنا جرم نہیں ہے۔“
Month: 2021 جون
لاہور: عثمان کاکڑ کی یاد میں تعزیتی ریفرنس جمعہ کو ہو گا
پختونخوا ملی عوامی پارٹی (پی کے میپ) کے سیکرٹری جنرل اور سابق سینیٹر عثمان کاکڑ مرحوم کی یاد میں تعزیتی ریفرنس جمعہ 2 جولائی کو شام پانچ بجے منعقد ہو گا۔
نیا پاکستان: زیر التوا مقدمات میں تاریخی اضافہ، تعداد 21 لاکھ سے تجاوز کر گئی
سپریم کورٹ آف پاکستان میں رواں سال زیر التوا مقدمات کی تعداد میں گزشتہ سال سے 7 ہزار سے زائد مقدمات کا اضافہ ہوا ہے۔
سرمایہ داروں کی جنت: امیروں کو سالانہ 1 ہزار ارب سے زائد ٹیکس چھوٹ ملتی ہے
”پاکستان میں غریبوں سے ٹیکس جمع کر کے امیروں کو ٹیکس چھوٹ دی جاتی ہے، یہاں تک کہ قرض پر حاصل کی گئی رقوم سے بھی امیروں کو ٹیکس چھوٹ دینے کی روش اپنائی جاتی ہے۔“
جنونی ایشیائی خواتین آج بھی پتھر کے زمانے میں زندگی گزار رہی ہیں: عالمی ویمنز کانفرنس
ساؤتھ ایشیا ڈیموکریسی واچ اس عالمی کانفرنس کی کامیابی کے بعد ہر سال جنوبی ایشیا کے خواتین کے مسائل پر ایک بین الاقوامی کانفرنس منعقد کر نے کا ارادہ رکھتی ہے۔
برصغیر میں صوفی ازم: ایک تنقیدی جائزہ
خدا کے تصور کے بغیر اکثر کوئی صوفی ازم اور صوفی تھا تووہ گوتم بدھا تھا۔ جس کی تحریک ہندوستان سے مشرق بعید کے ممالک کی طرف چلی۔
آئی ایم ایف کی غلامی قبول نہیں، تنخواہوں میں 10 فیصد اضافے سے مزددروں کا گزارا نہیں: علی وزیر کی بجٹ اجلاس میں تقریر
سات ماہ سے کراچی جیل میں مقید جنوبی وزیر ستان سے ممبر قومی اسمبلی علی وزیر پروڈکشن آرڈر جاری ہونے کے بعد بجٹ اجلاس میں شریک ہوئے اور آئندہ مالی سال کے بجٹ پر اظہار خیال کیا۔ انہوں نے اپنی تقریر کے دوران کہا کہ اس ملک میں غریب بے بس ہو چکے ہیں۔ ان کی زندگیاں تلخ ہو چکی ہیں۔ اشیائے خوردونوش کی مہنگائی میں 40 فیصد سے 200 فیصد اضافہ ہو چکا ہے جبکہ مزدوروں کی تنخواہ میں 10 فیصد اضافے سے مزدوروں کے مسائل حل نہیں ہو سکتے۔ حکومتی طے شدہ 20 سے 25 ہزار میں بھی معاملات زندگی طے نہیں پا سکتے۔
آج کی ویڈیو :بحریہ ٹاون کا اشتہار چلانے پر کے ٹی این کے دو صحافی مستعفی
بحریہ ٹاون کا اشتہار چلانے پر کے ٹی این کے دو صحافی مستعفی
’خفیہ طور پر اسرائیل نہیں گیا‘
گزشتہ سال زلفی بخاری کے خفیہ دورہ اسرائیل کی افواہیں اس وقت شروع ہوئی تھیں جب ایک خبر میں یہ دعویٰ کیا گیا کہ وزیراعظم کے مشیر نے نومبر 2020ء میں اسرائیلی عہدیداروں سے تل ابیب ایئر پورٹ پر ملاقات کی تھی۔
عمران نے لغزش زبان کیوجہ سے کبھی بھٹو یا بے نظیر کو تو شہید نہیں کہا
ایسا کیوں ہے کہ عمران خان نے لغزش زبان کی وجہ سے بینظیر بھٹو یا ذالفقار علی بھٹو کو شہید نہیں کہا حالانکہ بے نظیر بھٹو کو تو قاضی حسین احمد نے بھی شہید بولا تھا۔ بلوچ قوم پرست اکبر بگٹی اور کریمہ بلوچ کو شہید قرار دیتے ہیں۔ پشتون خواہ ملی عوامی پارٹی نے عثمان کاکڑ کو شہید قرار دیا ہے (عثمان کاکڑ کی تو تعزیت کرنے کی جرات بھی نہیں ہوئی)۔ بایاں بازو بھگت سنگھ، حسن ناصر، نذیر عباسی اور حمید شاہین کو شہید قرار دیتا ہے۔ کبھی ان سب کے حوالے سے عمران خان کی زبان میں لغزش آئی ہو؟