Day: مئی 24، 2021


فلسطین پر اسرائیل کا خوفناک قبضہ

فلسطینیوں کو طویل عرصے سے کہا جا رہا ہے کہ اگر امریکی حکومت کے حمایت یافتہ اسرائیلی زندگی کو ناقابل رہائش بنانے میں کامیاب ہو جائیں تو مزید کچھ دہائیوں میں فلسطین کی یاد اور فلسطین کی خواہش ختم ہو جائے گی، لیکن معاملہ ایسا نہیں ہے۔ مظاہروں میں نکلے ہوئے نوجوانوں اور خواتین کو دیکھ کر یہ بات واضح ہے کہ 1948ء کے ’نقبہ‘ کے بعد یہ چوتھی نسل سڑکوں پر آ گئی ہے۔ وہ جانتے ہیں کہ مزاحمت نہ کرنے کی وجہ سے ان کے وجود کو خطرہ ہے۔