Day: مئی 28، 2021


پاکستانی زیر انتظام جموں کشمیر میں ’سٹیزن جرنلزم‘ پر پابندی کا حکم نامہ

پاکستان کے زیر انتظام جموں کشمیر میں صحافیوں کیلئے بنائے گئے ایک سرکاری فلاحی ادارے کی جانب سے سرکلر جاری کرتے ہوئے شہری صحافت پر پابندی عائد کر دی گئی ہے اور صحافیوں کو بھی کسی میڈیا ادارے کی جانب سے رپورٹ کئے جانے والے مواد کو ہی شیئر کرنے کا پابند کیا گیا ہے۔

اسد علی طور پر حملے کیخلاف آج ملک بھر میں صحافی احتجاج کرینگے

معروف صحافی اور وی لاگر اسد علی طور پر حملے کے خلاف آج جمعہ کے روز ملک بھر میں صحافی احتجاج کرینگے۔ احتجاج کی یہ کال صحافتی تنظیم پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس (پی ایف یو جے) کی طرف سے دی گئی ہے اور اسد علی طور پر حملہ تمام صحافیوں پر حملہ قرار دیا گیا ہے۔

فوجی اڈے دینے سے افغان جنگ طویل ہو گی: یہ غیر مقبول حکومت کا غیر مقبول فیصلہ ہو گا

پاکستان کے شہری، بجا طور پر، اس اقدام کی سخت مخالفت کریں گے۔ اس کی ایک وجہ یہ بھی ہے کہ امریکہ کو اڈے دینے سے افغان جنگ جاری رہے گی۔ امن ایک سراب بنا رہے گا۔ طالبان اپنی کاروائیاں افغانستان کے علاوہ پاکستان میں بھی شروع کر سکتے ہیں کیونکہ ان کے پاس جواز ہو گا کہ ہم امریکہ اور اس کے حواریوں کو نشانہ بنا رہے ہیں۔ گویا ہم ایک مرتبہ پھر انتہائی خوفناک صورتحال کی جانب جا رہے ہیں۔