تاہم وزارت اطلاعات کے خط کو خاطر میں نہ لاتے ہوئے پیمرا اتھارٹی کے ایک رکن محمد عارفن کی جانب سے ایک جوابی خط بھی تحریر کیا گیا ہے، جس میں لکھا گیا ہے کہ پیمرا ایک خود مختار ادارہ ہے، وزارت اطلاعات کا ذیلی یا ماتحت ادارہ نہیں ہے، جو عہدے تخلیق کئے گئے ہیں ان سے اگر وزارت اطلاعات متفق نہیں ہے تو وزارت کا نمائندہ اپنا اختلافی نوٹ لکھ سکتا ہے۔
