شرکا احتجاج نے مطالبہ کیا کہ آئینی حقوق کی بازیابی کا مطالبہ کرنے کی پاداش میں گرفتار کئے گئے پی ٹی ایم کے پر امن کارکنان کو رہا کیا جائے۔ شرکا احتجاج ’علی وزیر کو رہا کرو‘، ’اویس افضال کو رہا کرو‘، ’انیس پشتون کو رہا کرو‘، ’گرفتار ساتھیوں کو رہا کرو‘ سمیت دیگر نعرے لگا رہے تھے، مظاہرین نے پلے کارڈز بھی اٹھا رکھے تھے، جن پر مختلف مطالبات درج کئے گئے تھے۔
