Day: جنوری 14، 2022


براعظم ایشیا: 1 فیصد امیر افراد 90 فیصد غریبوں سے زیادہ دولت کے مالک

رپورٹ میں آکسفیم نے سفارشات پیش کرتے ہوئے کہا کہ ایشیا کے کروڑ پتیوں اور ارب پتیوں پر 2 سے 5 فیصد کا ویلتھ ٹیکس ہر سال 776.5 ارب ڈالر آمدن ہو سکتی ہے، یہ رقم خطے میں صحت پر عوامی اخراجات میں 60 فیصد اضافہ کرنے کیلئے کافی ہو گی۔

اپوزیشن کے خلاف زیادہ بد زبانی پر ترجمانوں کو عمران خان سے زیادہ شاباش

”عمران خان ملکی تاریخ کے واحد وزیر اعظم ہیں جنہوں نے درجنوں ترجمان اور معاون خصوصی میڈیا کیلئے رکھے ہوئے ہیں۔ دو دو گھنٹے ان ترجمانوں کے ساتھ وزیر اعظم کے اجلاس ہوتے ہیں، جن میں نواز شریف اور دیگر اپوزیشن رہنماؤں سے متعلق کی گئی ’ٹویٹس‘ اور بیانات سے متعلق ہی بات ہوتی ہے اور عمران خان مزید سخت زبان استعمال کرنے کی ہدایات جاری کرتے ہیں۔“

سوشلزم+فیمینزم: چلی کی نئی کابینہ میں آدھی وزارتیں خواتین کیلئے

”میں جانتا ہوں کہ میری انتظامیہ سے بہت سی توقعات وابستہ ہیں۔ میں یہ ذمہ داری بڑے فخر اور عاجزی کے ساتھ سنبھال رہاہوں، لیکن میں لوگوں سے اپیل کروں گا کہ وہ انتظامیہ کو آئیڈیلائز کرنے کی بجائے سیاسی منصوبوں کی حمایت کریں، کیونکہ سیاست تب ہی معنی رکھتی ہے جب یہ اجتماعی ہو۔“