Day: جنوری 20، 2022


ہر گوبند کھرانہ بھی ہمارا ہیرو ہے

وائے افسوس! لاہور اپنے اس سپوت سے بے خبر ہی نہیں، لاہور کو ان کے بارے جاننے میں کوئی دلچسپی بھی نہیں۔ لاہور کو اپنے ایک اور سپوت، نوبل انعام یافتہ سائنس دان سبرامنین چند ر شیکھر (1910-1995ء)، بارے بھی کوئی علم نہیں۔

50 نوبل انعام یافتہ شخصیات کی انسانیت کے لئے سادہ سی مگر ٹھوس تجویز

2000ء سے اب تک فوجی اخراجات میں دو گنا اضافہ ہواہے۔ ہر ملک کے فوجی اخراجات بڑھ رہے ہیں۔ سالانہ 2 ٹریلین ڈالر فوجی اخراجات پر خرچ ہو رہے ہیں۔ حکومتیں اس لئے بھی فوجی اخراجات بڑھانے پر مجبور ہوتی ہیں کہ مبینہ حریف ممالک اپنا فوجی بجٹ بڑھا رہے ہیں۔ اس دوڑ کا حتمی نتیجہ، بد ترین صورت حال میں، جنگی تباہیوں کی شکل میں ہی نکل سکتا ہے۔ بہترین صورت حال میں بھی اس دوڑ کا نتیجہ یہ نکلتا ہے کہ ان قیمتی وسائل کو جنگی اسلحے میں جھونک دیا جاتا ہے جو زیادہ منفعت بخش اقدامات کے لئے استعمال ہو سکتے ہیں۔ پچاس نوبل انعام یافتہ شخصیات کی تجویز ہے کہ حکومتیں ایک عالمی معاہدہ کریں جس کے نتیجے میں، پانچ سال تک، ہر ملک فوجی اخراجات میں 2 فیصد سالانہ کمی کرے۔