Day: جولائی 24، 2022


یوکرین پر روسی حملہ مجرمانہ تھا، واحد حل سفارتکاری ہے: چامسکی

گورباچوف نے ایک معقول آدمی کا معاہدہ قبول کیا، جو سفارت کاری میں کوئی خلاف معمول بات نہیں ہے۔ بالمشافہ عہد و پیمان بھی ہوتے ہیں۔ مزید یہ کہ عہد و پیمان کو تحریر کرنے سے کوئی فرق نہیں پڑتا۔ تحریری معاہدے بس کاغذ پر ہی موجود رہتے ہیں۔ اہم چیز نیک نیتی ہے۔ دراصل بش سینئر نے واضح طور پر اس معاہدے کا احترام کیا۔ یہاں تک کہ وہ امن میں شراکت داری قائم کرنے کی طرف بڑھا، جو یوریشیا ممالک میں بقائے باہمی کی فضا پیدا کر دیتا۔ نیٹو کو ختم کرنے کے بجائے اس کی قوت کو کم کرنے کا منصوبہ تھا۔ مثال کے طور پر تاجکستان جیسے ملک باضابطہ طور پر نیٹو کا حصہ بنے بغیر شامل ہو سکتے ہیں۔ گورباچوف نے اس منصوبے کی منظوری دی۔ یہ ایک ایسا اقدام ہوتا جو بقول ان کے ایک مشترکہ یورپی گھر کو وجود میں لاتا جس کا کوئی فوجی اتحاد نہ ہوتا۔