Day: جولائی 6، 2022


عمران ریاض کے خلاف انتقامی نہیں، قانونی کاروائی ہونی چاہئے

عمران ریاض نے آمرانہ قوتوں کے ساتھ مل کر جمہوریت کے خلاف جو مہم چلائی اس کی بنیاد پر اس کی گرفتاری ہونی چاہئے تھی۔ اس نے جس طرح نور مقدم کیس میں جھوٹ بولے، انسانیت کی تذلیل کی، اس عورت دشمن مجرمانہ کردار ادا کرنے پر گرفتاری بنتی ہے۔ عمران ریاض نے پشتون تحفظ موومنٹ کو ’ملک دشمن‘ ثابت کرنے کے لئے جو مہم چلائی، اس کی بنیاد پر گرفتاری بنتی ہے کیونکہ اس مہم نے پی ٹی ایم کی قیادت اور کارکنوں کی زندگیاں خطرے میں ڈالیں۔ عمران ریاض نے جس طرح بائیں بازو کے خلاف جھوٹ بولا، ان پر غداری کے الزام لگائے، اس کی بنیاد پر گرفتاری ہونی چاہئے۔