ممتاز روسی سوشلسٹ مفکر بورس کاگارلٹسکی کی رہائی کیلئے آن لائن پٹیشن دائر کی گئی ہے۔ برطانوی لیبر پارٹی لیڈر جیرمی کوربن سمیت سینکڑوں افراد نے ان کی رہائی کیلئے اس پٹیشن پر دستخط کئے ہیں۔
Day: اگست 6، 2023
عالمی جنوب میں خوراک کے بحران کی اصل وجوہات کیا ہیں؟
جنگ، تقسیم اور نقل و حمل کی خرابی (روس یوکرین)، بدلتے ہوئے موسمیاتی پیٹرن (پاکستان کاسیلاب)، بڑے برآمد کنندگان سے برآمدات میں کمی (بھارت کی منتخب چاول کی برآمدات پر پابندی) جیسے عوامل قیمتوں میں اضافے کا باعث بنتے ہیں۔
خان کی گرفتاری: رد عمل کیوں نہ ہوا؟
یہ سب کچھ اس لئے ہو رہا ہے کہ عمران خان کی پارٹی کو ریاست مکمل طور پر اپنے شکنجے میں لے چکی تھی۔ کوئی موثر اپوزیشن موجود نہیں ہے۔ 9 مئی کے ریاستی تشدد کے بعد تحریک انصاف تتر بتر ہو چکی تھی اور آدھی سے زیادہ قیادت نے پارٹی چھوڑ دی۔ تحریک انصاف کی حقیقت 9 مئی کے پرتشدد واقعات کے بعد ہی سامنے آئی، اس کے غبارے سے ہوا تیزی سے خارج ہوئی۔ اس کا جو قد مصنوعی طور پر بڑھا ہوا تھا وہ بھی اپنی اصلی جگہ پر آ گیا، جو سوشل میڈیا نے اس کی ہوا باندھی ہوئی تھی وہ بہت تیزی سے خارج ہوئی۔