Day: اگست 11، 2023


بھارت: متنازعہ ڈیٹا پروٹیکشن بل منظور، شہریوں پر نگرانی مزید سخت ہو گی

ڈیجیٹل پرسنل ڈیٹا پروٹیکشن بل حکومت اور ریاستی اداروں کو قانون سے مستثنیٰ کرنے کے اختیارات دیتا ہے اور صارفین کو اپنے ذاتی ڈیٹا کو درست کرنے یا مٹانے کا حق بھی دیتا ہے۔ نئی قانون سازی بھارت کی جانب سے 2019ء کے پرائیویسی بل کو واپس لینے کے بعد سامنے آئی ہے، جس نے سرحد پار ڈیٹا کے بہاؤ پر سخت پابندیوں کی تجاویز کے ساتھ فیس بک اور گوگل جیسی ٹیک کمپنیوں کو خطرے میں ڈال دیا تھا۔

تیونس سے نکالے گئے کم از کم 27 تارکین وطن صحرا میں مردہ پائے گئے

لیبیا کے سرحدی محافظوں اور حقوق گروپوں نے تیونس پر الزام لگایا ہے کہ وہ پناہ گزینوں اور تارکین وطن کو سرحد کے اس پار گرمیوں کے عرج میں شہروں یا دیہاتوں سے دور ایک بیابان میں نکال رہا ہے۔ ہیومن رائٹس واچ کے مطابق یہ اجتماعی بے دخلی ہے۔

برمی فوج شہریوں پر حملے اور جنگی جرائم کا ارتکاب کر رہی ہے: اقوام متحدہ

اقوام متحدہ نے خبردارکیا ہے کہ برما کی فوج شہریوں پر حملوں میں اضافہ کر رہی ہے۔ تحقیقات سے پتہ چلا ہے کہ برمی فوج تیزی سے جنگی جرائم کا ارتکاب کر رہی ہے، جن میں جنسی تشدد سے لے کر اجتماعی پھانسی تک شامل ہیں۔

ناروے: قومی فلمی ایوارڈ تقریب 19 اگست کو ہو گی، ٹونی عثمان بھی جیوری میں شامل

ناروے کے قومی فلمی ایوارڈ اماندا کی تقریب 19 اگست کو منعقد ہو گی اور 22 مختلف کیٹیگریز میں شاندار کارکردگی دکھانے والوں کو انعامات دئیے جائیں گے۔ ایوارڈز کے لئے زیر غور وہ 40 نارویجن فیچر اور دستاویزی فلمیں ہیں، جن کا گزشتہ سال یکم جولائی اور اس سال 30 جون کے درمیان نارویجن سنیما میں پریمیئر ہو چکا ہے۔