Day: اگست 22، 2023


علی وزیر اور ایمان مزاری کا تین روزہ جسمانی ریمانڈ منظور، 2 مقدمات درج

تاہم جلسہ کی ہی رات 19 اگست کو 20 منٹ کے وقفے کے ساتھ تھانہ ترنول اور کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ نے دو الگ الگ مقدمات درج کئے۔ رات 1 بج کر 40 منٹ پر تھانہ ترنول کی جانب سے درج ایف آئی آر کے مطابق ان پر الزام عائد کیا کہ این او سی کی خلاف ورزی کی گئی، کارکنان آتشیں اسلحہ سے مسلح تھے اوردھمکیاں دیتے ہوئے پولیس پر حملہ آور ہوئے۔ یہ الزام بھی عائد کیا گیا کہ سرکاری گاڑی کے شیشے توڑے گئے، پٹرول پمپ اور دیگر دکانوں کو نقصان پہنچایا گیا۔

جموں کشمیر: احتجاجی تحریک عروج پر، آج جلسوں میں بجلی کے بل جلائے جائینگے

پاکستانی زیر انتظام جموں کشمیر میں سستی بجلی کی فراہمی، گندم پر سبسڈی کے خاتمے اور حکمران اشرافیہ کی بے جا مراعات کے خلاف جاری تحریک نئے مرحلے میں داخل ہو رہی ہے۔ چھوٹے بڑے شہروں اور دیہاتوں میں بجلی کے بل جمع کروانے سے انکار کی مہم عروج پرپہنچ چکی ہے۔

پاکستان میں سپر ٹیکس

حکومت کی جانب سے ٹیکس سال 2022ء میں زیادہ آمدنی والے افراد پر سپر ٹیکس کا تصور دوبارہ متعارف کرایا گیا۔ ٹیکس سال 2022ء کے لیے سلیب کے حساب سے شرحیں مقرر کی گئی تھیں، جن کی زیادہ سے زیادہ شرح 4 فیصد تھی۔ بعض مخصوص شعبوں کے حوالے سے 10 فیصد کی بہتر شرح صرف ٹیکس سال 2022ء کے لیے تجویز کی گئی تھی اور بینکنگ کمپنیوں کے لیے ٹیکس سال 2023ء کے لیے 10 فیصد سپر ٹیکس لاگو ہونا تھا۔