کو ہراساں کرنے کے واقعات میں تیزی سے اضافہ ہوا ہے۔ شہری اس کے خلاف رد عمل بھی دے رہے ہیں۔
انہوں نے وزارت امر بالمعروف و نہی عن المنکر کے ایک طالبان ایجنٹ کی جانب ایک نوجوان کے بال کاٹنے کی ویڈیو بھی شیئر کی ہے۔ انہوں نے لکھا کہ طالبان کی جانب سے لوگوں کی زندگیوں میں مداخلت کے خلاف رد عمل بھی نظر آرہا ہے۔ 3 روز قبل کابل میں شہریوں کے ایک گروپ نے طالبان جنگجو کو اسی طرح کے ایک اقدام کی وجہ سے تشدد کا نشانہ بنایا ہے۔ ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ درجنوں شہری سرعام سڑک پر طالبان جنگجو کو تشدد کا نشانہ بنا رہے ہیں۔