Day: اگست 12، 2024


بنگلہ دیش: تحریک کا مستقبل؟

آج کرہ ارض کے کم و بیش ہر ایک ملک اور خطے کا محنت کش‘ معاشی اور سماجی حوالے سے عدم تحفظ کا شکار ہے۔ ہر طرف انتشار اور بے یقینی کی کیفیت ہے۔ اس نظام میں مستقبل تاریک نظر آتا ہے۔ حال محض سانسوں کو بحال رکھنے کا سامان ہے اور یہ ”عیاشی“ بھی کسی بیماری کے لاحق ہونے سے پہلے تک میسر ہوتی ہے۔ اس کے بعد تذلیل اور بے بسی کا طویل اور اذیت ناک سفر شروع ہوتا ہے جو موت کے ساتھ ہی انجام کو پہنچتا ہے۔ مشرق وسطیٰ جل رہا ہے۔ لاطینی امریکہ اور افریقہ میں عوامی بغاوتیں سر اٹھا رہی ہیں۔ امریکہ اپنے معاشی زوال کے سفر آغاز کر چکا ہے۔ یورپ میں محنت کشوں کو دستیاب سہولیات پر کٹوتیوں کا سامنا ہے۔ ہڑتالیں اور احتجاج ہیں۔

انتفادہ جموں کشمیر کنونشن 5 اکتوبر کو راولاکوٹ میں منعقد کرنے کا اعلان

آج تعلیم کا نظام انحطاط کا شکار ہے اور تعلیمی اداروں کے مسائل کے حل کےلئے طلبہ مارچ کا انعقاد انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔ جموں کشمیر میں قومی اور طبقاتی محرومیوں اور استحصال کے خلاف این ایس ایف کی طویل جدوجہد ہے۔
انتفادہ جموں کشمیر کنونشن اس خطے کی انقلابی سیاست میں ایک اہم سنگ میل ثابت ہوگا۔ جموں کشمیر کے محنت کشوں نے طویل جدوجہد کے بعد بجلی اور آٹے کی قیمتوں میں کمی کروائی ہے۔ تاہم مسائل کا ایک نہ ختم ہونے والا سلسلہ ہے، جس کےلئے ابھی طویل جدوجہد کی ضرورت ہے۔