Day: اگست 9، 2024


ایران: ایک ہی دن میں 29 افراد کو پھانسیاں دے دی گئیں

ایمنسٹی انٹرنیشنل نے کہا ہے کہ، کرد نسلی اقلیت کے رکن اور رسان عقیدے کے پیروکار رسائی کو خفیہ طور پر پھانسی دی گئی تھی جس کے بارے میں نہ تو ان کے اہل خانہ اور نہ ہی ان کے وکیل کو پیشگی اطلاع دی گئی تھی۔اور اس کے بعد ان کے اہل خانہ کو ان کی لاش ان کے گھر سے دور ایک دور دراز علاقے میں دفن کرنے پر مجبور کیا گیا۔

پاکستان ریلوے کی 22 ٹرینوں کی آؤٹ سورسنگ کا فیصلہ

پاکستان ریلوے مزید 22 ٹرینوں کے کمرشل آپریشن کی آؤٹ سورسنگ کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔ تاہم سابقہ تجربات کے مطابق ایک سرکردہ فرم کی مالی مشکلات کی وجہ سے ’بزنس ایکسپریس‘ کو چلانے میں ناکامی اس منصوبے کی کامیابی کے امکانات کے بارے میں خدشات پیدا کرتی ہے۔

عراق: لڑکیوں کی شادی کی عمر 9 سال مقرر کرنے کا بل متعارف، انسانی حقوق تنظیموں کا اظہار تشویش

ایسا لگتا ہے کہ اس ترمیم کے بعد یہ عمل متاثر ہو گا اور یہ ملک میں شادی اور خاندانی مسائل کے حل کے لیے شیعہ اور سنی مذہبی قوانین کے نفاذ کی اجازت دے گی۔جولائی کے آخر میں یہ مجوزہ ترمیم پارلیمنٹ میں پیش کی گئی تھی لیکن متعدد قانون سازوں کی جانب سے تحفظات کے اظہار کے بعد ان مجوزہ تبدیلیوں کو واپس لے لیا گیا تھا۔