بنگلہ دیش کے بعد جموں کشمیر میں بھی کوٹہ ختم کرنے اور مہاجرین جموں کشمیر مقیم پاکستان کی 12انتخابی نشستوں کے خاتمے کا مطالبہ کر دیا گیا ہے۔ یہ مطالبہ پاکستانی زیر انتظام جموں کشمیر کے شہر راولاکوٹ میں منعقدہ ایک احتجاجی ریلی کے شرکاء نے کیا ہے۔ یہ احتجاجی ریلی جموں کشمیر لبریشن فرنٹ کے زیر اہتمام منعقد کی گئی تھی۔
Day: اگست 14، 2024
ساتھی طالبعلموں کی رہائی کیلئے احتجاج کرنے پر بلوچ طالبہ کو پنجاب یونیورسٹی سے نکال دیا گیا
پنجاب یونیورسٹی نے ایل ایل بی کے پانچویں سال کی بلوچ طالبہ سعدیہ بلوچ کو اپنے ساتھی طالبعلموں کی رہائی کیلئے ہونے والے مظاہرے میں حصہ لینے پر یونیورسٹی سے بے دخل کر دیا ہے۔ سعد بلوچ کو مبینہ طور پر امتحانات میں بیٹھنے سے روکنے کیلئے یونیورسٹی سے بے دخلی کے اقدام سے بے خبر رکھا گیا۔
دریائے سوات بچاؤ
وادی سوات اپنی قدرتی خوبصورتی کے لئے مشہور ہے ۔جہاں صاف و شفاف چشمے، ندی نالے، برف پوش پہاڑ اور دیار کے لمبے درخت سیاحوں کو اپنے سحر میں لے لیتے ہیں۔ ہر سال ہزاروں سیاح جون کی سخت گرمی میں ٹھنڈی ہوا سے لطف اندوز ہونے کے لئے سوات کا رخ کرتے ہیں۔ سوات کی ساری خوبصورتی دریائے سوات سے ہے ،جو تاریخی اور ثقافتی لحاظ سے سوات کی شناخت میں بہت اہمیت کا حامل ہے۔ یہ دریا سوات کے بالائی علاقے گبرال، اتروڑ، مہوڈنڈ، آسریت، آریانئی، شیطانگوت، مانکیال اور درال سے نکلتا ہے اور پورے زریں سوات کی خوبصورتی بناتا ہوا 350 کلو میٹر کا سفر طے کرتے ہوئے دریائے کابل میں جا گرتا ہے۔