بھارتی ریاست اتر پردیش کے شہر میرٹھ میں پولیس چوکی پر تقریب کی میزبانی کرنے کی وجہ سے سب انسپکٹر کو معطل کر دیا گیا ہے۔ ذاکر کالونی چوکی کے انچارج سب انسپکٹر شیلیندر پرتاب اور انسپکٹر وشنو کمار نے رمضان کے دوران مسلم رہائشیوں کے اعزاز میں افطار ڈنر کی ایک تقریب پولیس چوکی میں منعقد کی تھی۔
