خبریں/تبصرے

پیرو: بائیں بازو کے صدارتی امیدوار کی جیت کا امکان

لاہور (جدوجہد رپورٹ) لاطینی امریکہ کے ملک پیرو میں 6 جون کو صدارتی انتخابات ہو رہے ہیں۔ انتخابات میں کامیاب ہونے والا امیدوار 2021ء سے 2026ء تک پیرو کی صدارت کریگا۔

انتخابات سے قبل ہونے والے سروے پولز میں بائیں بازو کے امیدوار پیڈرو کاسٹیلوکو قدامت پسند سیاستدان فوجیموری پرسبقت حاصل ہے۔

ٹیلی سور کے مطابق سروے کمپنی آئی پی ایس او ایس کے سروے کے مطابق کاسٹیلو کو 51.1 فیصد ووٹ ملے ہیں، جبکہ قدامت پسند فوجیموری کو اس سروے پول میں 48.9 فیصد ووٹ حاصل ہوئے ہیں۔ دریں اثنا انسٹیٹیوٹ آف پیرو اسٹیڈیز (آئی ای پی) کے جاری کردہ سروے کے مطابق کاسٹیلو کو 36.5 فیصد ووٹ ملے ہیں جبکہ فوجیموری کو اس سروے میں 29.6 فیصد رائے دہندگان نے پسند کیا ہے۔

کاسٹیلو کو دیہی علاقوں میں مقبولیت حاصل ہے جبکہ فوجیموری کو دارلحکومت لیما میں برتری حاصل ہے۔

آئی پی ایس او ایس نے انکشاف کیا ہے کہ پیرو کے 14.7 فیصد رائے دہندگان نے ابھی بھی اپنے ووٹ کا تعین نہیں کیا ہے۔

یاد رہے کہ گزشتہ ماہ 11 اپریل کو ہونے والے انتخابات میں پہلے اور دوسرے نمبر پر آنے کے بعد کاسٹیلو اور فوجیموری 2021ء سے 2026ء تک کے دور صدارت کیلئے عہدے پر 6 جون کو انتخابات میں آمنے سامنے ہونگے۔

Roznama Jeddojehad
+ posts