لاہور (جدوجہد رپورٹ) بلجیم کے دارالحکومت برسلز کی میونسپلٹی کی جانب سے ایک گلی کا نام مہسا امینی کے نام سے منسوب کر دیا گیا ہے۔ میونسپلٹی کی جانب سے یہ اقدام مہسا امینی کو خراج عقیدت پیش کرنے اور ایران میں جاری احتجاجی تحریک کے ساتھ اظہار یکجہتی کیلئے کیا گیا ہے۔
ایٹربیک قصبے کے ٹاؤن ہال کے سامنے واقع گلی کا نام بدل کر ’مہسا امینی‘ رکھا گیا۔ میونسپل حکام کی جانب سے جاری پریس ریلیز میں کہا گیا کہ ایرانی خواتین پر ڈھائے جانے والے سٹرکچرل جبر کے خلاف ان کی جدوجہد میں میونسپلٹی ان کے ساتھ اپنی آواز شامل کرنا چاہتی ہے۔ تحریک میں شامل خواتین اور مردوں کیلئے اپنی حمایت ظاہر کرنا چاہتی ہے جو اپنی آزادی کیلئے لڑ رہے ہیں۔