خبریں/تبصرے

پیپسی کو 130 سالہ نسل پرستانہ لوگو بدلنا پڑ گیا

لاہور (جدوجہد رپورٹ) پیپسی کولا نے بدھ کے روز اعلان کیا ہے کہ وہ پین کیکس مکس اور سیرپ کے اپنے معروف برانڈ ”آنٹ جمائما“ کا نام بھی تبدیل کر رہے ہیں اور اس کا لوگو بھی بدل دیا جائے گا۔

پیپسی کولا کی طرف سے یہ اعلان ایک ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب سیاہ فام امریکی جارج فلوئڈ کی پولیس کے ہاتھوں ہلاکت کے بعد نسل پرست مخالف مظاہرے امریکہ سے یورپ تک پھیل گئے ہیں۔

آنٹ جمائما (Aunt Jemima) کے 130 سالہ اس پرانے لوگو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ اس میں ایک سیاہ فام عورت کو گھریلو ملازمہ دکھایا گیا ہے۔ اس اشتہار پر ایک عرصے سے یہ تنقید جاری تھی کہ یہ نسل پرستانہ سٹیریو ٹائپس (Stereotypes) کو تقویت دیتا ہے۔

ادھر انکل بینز (Uncle Ben’s) بنانے والی کمپنی مارس نے بھی اعلان کیا ہے کہ وہ اپنے چاولوں کے پیکٹ پر سے ایک سیاہ فام افریقی کی تصویر ہٹانے کے بارے میں سوچ رہے ہیں۔

Roznama Jeddojehad
+ posts