خبریں/تبصرے

تعلیمی نصاب ہمیشہ قومی سلامتی والے بیانئے کے تابع رہا: روبینہ سہگل

لاہور (جدوجہد رپورٹ) یکساں قومی نصاب پر اکیڈیمک، صحافتی اور دانشور حلقوں میں جاری بحث کے سلسلے میں ایک ویبینار کی صورت میں معروف ماہر تعلیم روبینہ سہگل اور پروفیسر پرویز ہود بھائی کے مابین ایک مکالمے کا اہتمام کیا گیا۔ اس ویبینار کا اہتمام ویب بیسڈ چینل سجاگ نے کیا۔

اس مکالمے کے دوران روبینہ سہگل نے نشاندہی کی کہ ایوب دور سے آج تک ہر تعلیمی پالیسی کو اس نقطہ نظر سے تشکیل دیا گیا کہ وہ ریاست کے قومی سلامتی والے بیانئے کو تقویت پہنچائے۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے نصاب اور نصابی حکمت عملی کا مقصد یہ رہا ہے کہ ایک نصاب کے ذریعے ایک قوم تشکیل دی جائے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں مختلف قومیں بستی ہیں اور قومیں نصابوں کے نتیجے میں نہیں، صدیوں پر محیط ارتقا کے نتیجے میں بنتی ہیں۔

قارئین جدوجہد کی دلچسپی کے لئے اس ویبینار کا لنک ذیل میں پیش خدمت ہے:

Roznama Jeddojehad
+ posts