خبریں/تبصرے

ہم چپ نہیں رہیں گے: بابا جان کے والد کا بیان

ہنزہ (نازنین نیاز ہنزائی) ہنزہ میں جاری بابا جان اور ان کے ساتھیوں کی رہائی کے لئے ہونے والے غیر معینہ دھرنے کے موقع پر بابا جان کے والدین بھی دو ددن سے مسلسل موجود تھے۔ ان کے والد عبداللہ بیگ نے ایک ویڈیو انٹرویو میں مندرجہ ذیل بات چیت کی جسے اردو ترجمے میں پیش کیا جا رہا ہے۔

”ہم نے کلمہ اور قرآن کوا پنایا ہے اس لئے حق بات کہیں گے۔ سانحہ علی آباد کی مذمت صرف میرے بیٹے نے نہیں کی تھی۔ اس کی مذمت جرنیلوں اور کرنیلوں نے بھی کی تھی۔ سب نے کہا تھا غریب عوام کے ساتھ ظلم ہوا ہے۔ سزا لیکن صرف میرے بیٹے کو ملی یا ان کے 13 ساتھیوں کو۔ بھارت کے ساتھ جنگ کر کے ہم ہنزہ والوں نے ہنزہ کو آزاد کرایا۔ اس وقت بھی پاکستان نے ہمارا ساتھ نہیں دیا۔ اب بھی ہمارے ساتھ انصاف نہیں ہو رہا۔ ہم نے ہمیشہ حق کا ساتھ دیا ہے۔ راجگی نظام کے دوران میرے دادا جیل گئے۔ میرے والد نے بھی جیل کاٹی اور میرے بھائی نے بھی۔ مجھے بھی مذہب کے نام پر جیل میں ڈالا گیا۔ ہم نے ہمیشہ ظلم کے خلاف آواز بلند کی ہے۔ ہمیں مار دیں، ذبح کر دیں، مگر ہم خاموش نہیں رہیں گے۔ آج میں اور میری بیوی یہاں آئے ہیں، ہمیں مار دو پھر ہمارے بیٹے کے ساتھ جو کرنا ہے کر لینا۔ پاکستان کے تمام اعلیٰ افسر انصاف کریں۔ آپ سب کا شکریہ۔“

Roznama Jeddojehad
+ posts