پاکستان

غریب ممالک 744 ارب ڈالر کے مقروض

لاہور (جدوجہد رپورٹ) عالمی بینک نے قرضہ جات کے حوالے سے جو عالمی جائزہ جاری کیا ہے اس کے مطابق غریب ممالک پر 744 ارب ڈالر کا قرضہ ہے۔

رپورٹ کے مطابق گذشتہ سال اس قرضے میں تقریباً دس گنا اضافہ ہوا ہے۔ رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ کم آمدن والے ممالک یا درمیانے درجے کی آمدن والے ممالک کے مقابلے پر غریب ملکوں کے قرضہ جات میں دو گنا اضافہ ہوا ہے۔

اس سال اپریل میں کرونا بحران کے بعد جی 20 ممالک نے دنیا کے 73 غریب ترین ممالک کے قرضہ جات معطل کئے تھے۔ آج جی 20 ممالک کا آن لائن اجلاس ہے جس میں ان ممالک کے قرضہ جات پر غور کیا جائے گا اور امید ہے غریب ترین مقروض ممالک کو کچھ سہولتیں دی جائیں گی جو زیادہ تر قرضوں کی معطلی کی شکل میں ہو سکتی ہیں۔

ادھر تیسری دنیا پر قرضہ جات کے خلاف مہم چلانے والی سماجی تنظیموں کا مطالبہ ہے کہ یہ قرضے مکمل طور پر منسوخ کئے جائیں۔

Roznama Jeddojehad
+ posts