لاہور (نامہ نگار) صوبہ پنجاب کی یونیورسٹیوں میں بلوچ طلبہ کو دئیے جانے والے وظائف کی منسوخی کے خلاف اور بعض دیگر مطالبات کی منظوری کے لئے بلوچ طلبہ نے تیرہ روز قبل ملتان سے لانگ مارچ شروع کیا تھا جو گذشتہ روز لاہور پہنچ گیا۔
لاہور میں ٹھوکر نیاز بیگ کے مقام پر لاہور کی ترقی پسند طلبہ تنظیموں کے علاوہ ترقی پسند سیاسی کارکنوں اور اساتذہ نے ان طالب علموں کا استقبال کیا اور ان سے اظہار یکجہتی کا اعلان کیا۔
گو اِن پیدل مارچ کرنے والے طالب علموں کو پاکستان کے تجارتی میڈیا میں بالکل کوئی جگہ نہیں دی جا رہی، بی بی سی اردو نے ان کے مطالبات کو بہر حال ایک ویڈیو کی شکل میں پیش کیا ہے۔ اس ویڈیو کو یہاں پوسٹ کیا جا رہا ہے جس کی مدد سے ان طالب علموں کے مطالبات اور جدوجہد کو سمجھا جا سکتا ہے: