عمار علی جان
گزشتہ روز حقوق خلق موومنٹ کے پلیٹ فارم سے چونگی امرسدھو میں بڑھتی ہوئی گندگی کےخلاف مظاہرہ کیا گیا۔ تین دن قبل اس علاقے میں گندے نالے سے ایک نوجوان کی لاش برآمد ہوئی تھی۔احتجاج کر کے عوام نے اپنے خوف کو مزاحمت میں تبدیل کرنے کا اعلان کیا ہے۔
ہمیں حکام نے یقین دلایا ہے کہ آج سے علاقے کی صفائی شروع ہوجائے گی۔ اگر ایسا نہ کیا گیا تو عوام مزید احتجاج کی طرف جانے پر مجبور ہو گی۔
افسوس ہے کہ گزشتہ دن کے احتجاج میں ن لیگ، پی پی پی اور پی ٹی آئی میں سے کوئی لیڈر شریک نہیں ہوا۔ ووٹ لینے کے وقت یہ تمام پارٹیاں آگے بڑھ کر دعوے کرتی ہیں لیکن مشکل وقت میں عوام سے کوسوں دور ہوتی ہیں۔ اس سے یہ بات پھر اجاگر ہوتی ہے کہ معاشرے میں ایک عوامی متبادل کی ضرورت شدت سے محسوس کی جا رہی ہے۔