فاروق سلہریا
میری ٹریڈ یونین کی ممبر شپ
پارٹی کارڈ کا نمبر
سلاخوں کے پیچھے کاٹی گرمیاں
کابل اور دمشق کی جلا وطنیاں
شاہی قلعے کا پتھریلا بدبو دار سیل
شام گئے
کیمپس پل پر چوری کئے ہوئے چند بوسے
مجھے ایک چھوٹی سی نوکری کے لئے
اتنی بڑی زندگی کے سارے میرٹ
اپنے سی وی میں چھپانے پڑتے ہیں
Farooq Sulehria
فاروق سلہریا روزنامہ جدوجہد کے شریک مدیر ہیں۔ گذشتہ پچیس سال سے شعبہ صحافت سے وابستہ ہیں۔ ماضی میں روزنامہ دی نیوز، دی نیشن، دی فرنٹئیر پوسٹ اور روزنامہ پاکستان میں کام کرنے کے علاوہ ہفت روزہ مزدور جدوجہد اور ویو پوائنٹ (آن لائن) کے مدیر بھی رہ چکے ہیں۔ اس وقت وہ بیکن ہاوس نیشنل یونیورسٹی میں اسسٹنٹ پروفیسر کے طور پر درس و تدریس سے وابستہ ہیں۔