خبریں/تبصرے

ہاکی لیجنڈ سمیع اللہ خان کے مجسمے سے ہاکی اور بال چوری ہو گئے

لاہور (جدوجہد رپورٹ) پاکستان کی قومی ہاکی ٹیم کے مایہ ناز کھلاڑی اور ’فلائنگ ہارس‘ کے نام سے مشہور سمیع اللہ خان کے مجسمے سے ہاکی اور بال چوری کر لئے گئے ہیں۔

بہالپور میں ہسپتال چوک پر اولپمین سمیع اللہ خان کا یہ مجسمہ بنایا گیا تھا۔ ایک شہری کے مطابق گیند کو پہلے ہی مجسمے سے چوری کیا گیاتھا، اب ہاکی بھی غائب ہو گئی ہے۔

چوری کے یہ واقعات مجسمہ لگائے جانے کے دو ہفتوں سے کم وقت میں ہی رونما ہوئے ہیں۔ دو ہفتے قبل سمیع اللہ خان کے آبائی شہر میں چھاؤنی کے قریب ایک پر ہجوم چوک پر یہ مجسمہ نصب کیا گیا تھا۔

سمیع اللہ خان 1973ء سے 1982ء کے درمیان پاکستان کی طرف سے ہاکی ٹیم کی نمائندگی کی ہے۔ وہ دو ورلڈ کپ فاتح ٹیموں کا بھی حصہ رہے ہیں۔

Roznama Jeddojehad
+ posts