لاہور (جدوجہد رپوٹ) معروف صحافی اسد علی طور نے نجم سیٹھی کا حوالہ دیتے ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے ڈی جی آئی ایس آئی کے تبادلے کا نوٹیفکیشن جاری کرنے کی شرط پر ادھار تیل اور زرمبادلہ کے ذخائر کیلئے 3 ارب ڈالر بینکوں میں رکھنے کیلئے دیئے ہیں۔
اپنے وی لاگ میں انکا کہنا تھا کہ وزیر اعظم عمران خان سعودی عرب میں مالی پیکیج کے علاوہ آئی ایم ایف اور امریکہ کے ساتھ تعلقات بہتر کروانے کی سفارش کروانے کی درخواست لیکر گئے تھے۔ تاہم سعودی ولی عہد نے وزیر اعظم کو کہا کہ سعودی عرب کے پاکستان میں حتمی تعلقات ہمیشہ فوج کے ساتھ ہی رہے ہیں۔
انہوں نے وزیر اعظم پر شرط عائد کی کہ وہ جا کر ڈی جی آئی ایس آئی کے تبادلے کا نوٹیفکیشن جاری کریں اور اپنی اپیل بھی چھوڑ جائیں۔ نوٹیفکیشن کے اجرا کے بعد سعودی عرب نے خود اعلان کیا کہ وہ پاکستان کو 3 ارب ڈالر کے ذخائر اور تیل دینگے۔