خبریں/تبصرے

طالبان اسلام آباد تک پہنچ گئے

لاہور (جدوجہد رپورٹ) اسلام آباد کے سیکٹر جی ایٹ کراچی کمپنی میں پولیس پر دہشت گردانہ حملے کی ذمہ داری تحریک طالبان پاکستان نے قبول کی ہے۔ یہ حملہ گزشتہ پیر کے روز کیا گیا تھا، جس کے نتیجے میں 1 پولیس اہلکار اور 2 مشتبہ دہشت گرد ہلاک ہوئے تھے۔ فائرنگ کے تبادلہ میں 3 دیگر پولیس اہلکار زخمی بھی ہوئے تھے۔

پولیس کے مطابق اہلکاران نے معمول کی گشت کے دوران موٹرسائیکل سواروں کو روکنے کی کوشش کی، جس کے بعد ان سواروں نے پولیس پارٹی پر فائرنگ کر دی۔

زخمی پولیس اہلکاروں میں سے دو کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔

’ڈان‘ کے مطابق 7 جنوری سے اسلام آباد میں پولیس اہلکاروں پر حملوں کا یہ آٹھواں واقعہ ہے۔

تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) کی جانب سے ٹویٹر پر اسلام آبادمیں حملے کی ذمہ داری قبول کی ہے۔

Roznama Jeddojehad
+ posts