خبریں/تبصرے

یوکرین پر روسی جارحیت: 902 شہری ہلاکتیں ہو چکیں

لاہور (جدوجہد رپورٹ) اقوام متحدہ کا کہنا ہے کہ یوکرین پر روسی حملے کے بعد تاحال کم از کم 902 یوکرینی شہری مارے جا چکے ہیں۔

’رائٹرز‘ کے مطابق اقوام متحدہ کے انسانی حقوق دفتر نے اتوار کے روز بتایا کہ یوکرین میں 19 مارچ کو مقامی وقت کے مطابق آدھی رات تک کم از کم 902 شہری ہلاک اور 1459 زخمی ہو چکے ہیں۔

’OHCHR‘ کے مطابق زیادہ تر ہلاکتیں دھماکہ خیز ہتھیاروں سے ہوئیں۔ ان ہتھیاروں میں بھاری توپ خانے سے گولہ باری اور ایک سے زیادہ لانچ راکٹ سسٹم، میزائل اور فضائی حملے شامل ہیں۔

تاہم ہلاکتوں کی اصل تعداد اس سے بھی بہت زیادہ بتائی جا رہی ہے کیونکہ اقوام متحدہ کے انسانی حقوق دفتر کے پاس ملک میں مانیٹرنگ کی بڑی ٹیم ہونے کے باوجود ابھی تک یہ ٹیمیں ماریوپول سمیت کئی بری طرح سے متاثرہ شہروں سے ہلاکتوں کی رپورٹیں وصول یا تصدیق کرنے میں کامیاب نہیں ہو سکیں۔

Roznama Jeddojehad
+ posts