شاعری

ترک شاعر ناظم حکمت کے افکار

فیض احمد فیض

۱

جینے کے لیے مرنا

یہ کیسی سعادت ہے

مرنے کے لیے جینا

یہ کیسی حماقت ہے

۲

اکیلے جیو ایک شمشاد تن کی طرح

اور مل کر جیو

ایک بن کی طرح

۳

ہم نے امید کے سہارے پر

ٹوٹ کر یوں ہی زندگی کی ہے

جس طرح تم سے عاشقی کی ہے

Roznama Jeddojehad
+ posts