خبریں/تبصرے

سب عہدے ہمارے لئے ہیں!

لاہور (جدوجہد رپورٹ) جمعیت علما اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان اقتدار کے حوالے سے خبریں چل رہی ہیں کہ وہ صوبہ خیبرپختونخوا کا گورنر اپنی پارٹی سے لگائے جانے کیلئے پی ڈی ایم جماعتوں پر دباؤ ڈال رہے ہیں اور مبینہ طور پر اپنے سمدھی حاجی غلام علی کو اس عہدے پر متمکن کروانا چاہتے ہیں۔

یاد رہے، مولانا فضل الرحمان کے بیٹے اسد محمود وفاقی وزیر برائے مواصلات ہیں۔ پارٹی کے ٹکٹ پر ان کے بھائی عطا الرحمان رکن سینیٹ ہیں، ان کے داماد زبیر علی پشاور کے میئر ہیں۔ مولانا خود نشست تو نہیں جیت سکے تھے، ورنہ حکومت میں ایک اہم عہدہ انکا بھی ہونا تھا۔ تاہم پی ڈی ایم جماعتوں کی حکومت بنتے وقت مولانا فضل الرحمان کو صدر عارف علوی کے مواخذے کے بعد صدر پاکستان منتخب کروائے جانے کا منصوبہ بھی زیر غور رہا ہے۔

Roznama Jeddojehad
+ posts