لاہور(جدوجہد رپورٹ) ایمنسٹی انٹرنیشنل نے تصدیق کی ہے کہ ایران کی سکیورٹی فورسز نے عوامی بغاوت کو کچلنے کیلئے کم از کم 23 بچوں کو غیر قانونی طور پر قتل کر دیا ہے۔
قتل ہونے والے بچوں کی عمریں 11 سال سے 17 سال کے درمیان بتائی گئی ہیں۔ ان میں 20 لڑکے اور 3 لڑکیاں شامل ہیں۔