لاہور (جدوجہد رپورٹ) افغانستان کے دارالحکومت کابل میں طالبان کے ہاتھوں قتل ہونے والی ہزارہ خواتین کی قبروں کے پاس ایک چھوٹی لائبریری تعمیر کر کے خواتین کی کتابوں سے محبت اور علم کے حصول کیلئے جدوجہد کو خراج عقیدت پیش کیا گیا ہے۔
معروف صحافی سلیم جاوید نے ایک ٹویٹ میں لکھا ہے کہ ’حال ہی میں کابل میں قتل ہونے والی یہ ہزارہ لڑکیاں کتابوں سے محبت کرتی تھیں۔ ان کے اہل خانہ نے اب ان کی قبروں کے پاس ایک چھوٹی لائبریری بنائی ہے۔ دہشت گردوں نے انہیں مار ڈالا، لیکن وہ جلد یا بدیر اپنے قاتلوں پر فتح حاصل کر لیں گی۔ طالبان اور ان کے ساتھیوں کو اس کا علم ہونا چاہیے۔‘