خبریں/تبصرے

 معروف امریکی سماجی کارکن ڈورتھی پِٹ مین ہیوز انتقال کر گئیں

واشنگٹن ڈی سی (جدوجہد رپورٹ) امریکہ میں خواتین اور بچوں کے حقوق کی معروف کارکن ڈورتھی پِٹ مین ہیوز ۸۴ سال کی عمر میں انتقْال کرگئیں۔ ان کی پوری زندگی سماج کے پس ماندہ لوگوں کے حقوق کی جدوجہد سے عبارت تھی۔  

سترکی دہائی میں وہ پہلی سماجی کارکن تھیں جنہوں نے سیاہ فام غریب عورتوں اوربچوں کے حقوق کے لئے آواز اٹھائی۔ اس سے پہلے فیمنسٹ تحریک درمیانے طبقے کی سفید فام عورتوں کے حقوق کے لئے پہچانی جاتی تھی۔

ستر کی دہائی میں انہوں نے سفید فام صحافی اورعورتوں کے حقوق کی سماجی کارکن گلوریا سٹا مین کے ساتھ شراکت کا آغاز کرتے ہوئے پورے امریکہ کا دورہ کیا اور سماجی مسائل پرتقریروں کے ذریعے سماجی مسائل کے حل کے لئے بھرپور آواز بلند کی۔

وہ نہ صرف سماجی تحریکوں بلکہ معاشرے کے پس ماندہ لوگوں  کے مسائل کے حل کےلئے عملی منصوبوں کے لئے بھی شہرت رکھتی ہیں۔انہوں نے نیویارک میں بے سہارہ خواتین کے لئے پہلا مرکز قائم کیا۔ اس کے علاہ انہوں نے بچوں کے لئے نیویارک ایجنسی فارچائلڈ ڈویلپمنٹ کی بنیاد رکھنے می بھی اہم کردار اداکیا۔

ان سماجی کاموں کے علاوہ ان کی بے لوث خدمات میں مین ہیٹن نیویارک میں ایک سماجی مرکز کے قیام کوسب سے اہم سمجھا جاتا ہے جس میں ملازمت کی تربیت، بچوں کی نگہداشت اورحقوق کے تحفظ کےلئے تنظیم سازی کی تربیت کے انتظامات کئے گئے۔

ڈورتھی پِٹ مین ہیوز کو غریبوں کے حقوق کی طاقتورآواز اور سماجی مراکزکی حکمت عملی کے لئے ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔

 

 

  

Roznama Jeddojehad
+ posts