شاعری

غزل: دستکیں دو کہ اجالے جاگیں!

قیصرعباس

بند دروازوں کے تالے جاگیں
د ستکیں دو کہ اجالے جاگیں!

میکدے بند ہیں، گلیاں خاموش
ساقیا بول کہ پیا لے جاگیں

کوئی تو سحر کی خو شبو چومے
گاؤں سوجائے، گوالے جاگیں!

ہر نئی صبح ہے عذابوں کی نقیب
کیوں مری بستیوں وا لے جاگیں؟

ان سے کہنا کہ بہت دیر ہوئی
جب کبھی قا فلے والے جاگیں

اپنے ما ضی سے جدا ہوں قیصر
وہ جو آئے تو حو الے جاگیں

Qaisar Abbas
+ posts

ڈاکٹر قیصر عباس روزنامہ جدو جہد کے مدیر اعلیٰ ہیں۔ وہ پنجاب یونیورسٹی سے ایم اے صحافت کرنے کے بعد پی ٹی وی کے نیوز پروڈیوسر رہے۔ جنرل ضیا الحق کے دور میں امریکہ منتقل ہوئے اور وہیں پی ایچ ڈی کی ڈگری مکمل کی۔ امریکہ کی کئی یونیورسٹیوں میں پروفیسر، اسسٹنٹ ڈین اور ڈائریکٹر کی حیثیت سے کام کر چکے ہیں اور آج کل سدرن میتھوڈسٹ یونیورسٹی میں ہیومن رائٹس پروگرام کے ایڈوائزر ہیں۔ وہ ’From Terrorism to Television‘ کے عنوان سے ایک کتاب کے معاون مدیر ہیں جسے معروف عالمی پبلشر روٹلج نے شائع کیا۔ میڈیا، ادبیات اور جنوبی ایشیا کے موضوعات پر ان کے مقالے اور بک چیپٹرز شائع ہوتے رہتے ہیں۔