خبریں/تبصرے

سب سے زیادہ ٹرن آؤٹ 70ء کے عام انتخابات میں، سب سے کم 97ء کے الیکشن میں

لاہور(جدوجہد رپورٹ)گیلپ پاکستان نے پاکستان میں 1970سے 2018ء کے تمام انتخابات میں ووٹر ٹرن آؤٹ کی تفصیلات جاری کی ہیں۔ گیلپ کی رپورٹ کے مطابق ملکی تاریخ میں سب سے زیادہ ووٹر ٹرن آؤٹ1970اور1977کے انتخابات میں رہا ہے، جبکہ سب سے کم ٹرن آؤٹ1997کے انتخابات میں سامنے آیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق 2018ء کے انتخابات میں 2013کے انتخابات سے بھی کم ٹرن آؤٹ رہا ہے۔

رپورٹ کے مطابق 1970میں پورے پاکستان میں مجموعی طور پر ٹرن آؤٹ61فیصد رہا ہے۔ پنجاب میں ٹرن آؤٹ66فیصد، سندھ میں ٹرن آؤٹ58فیصد، خیبرپختونخوا میں 47فیصد اور بلوچستان میں 39فیصد رہا ہے۔

1977میں بھی پاکستان کا مجموعی ووٹر ٹرن آؤٹ 61فیصد رہا ہے۔ پنجاب میں 66فیصد، سندھ میں 58فیصد، کے پی میں 45فیصد اور بلوچستان میں 27فیصد رہا ہے۔

1988میں پاکستان کا مجموعی ٹرن آؤٹ42فیصد رہا ہے۔ پنجاب 45فیصد، سندھ42فیصد، کے پی34فیصد اور بلوچستان26فیصد رہا ہے۔

1990کے انتخابات میں پاکستان کا مجموعی ٹرن آؤٹ46فیصد رہا ہے۔ پنجاب 50فیصد، سندھ43فیصد، کے پی 36فیصد اور بلوچستان29فیصد رہا ہے۔

1993کے انتخابات میں پورے پاکستان میں 39فیصد ٹرن آؤٹ رہا ہے۔ پنجاب47فیصد، سندھ28فیصد، کے پی26فیصد اور بلوچستان میں بھی 26فیصد ٹرن آؤٹ رہا ہے۔

1997کے انتخابات میں مجموعی ٹرن آؤٹ 35فیصد رہا ہے۔ پنجاب میں 38فیصد، سندھ میں 32فیصد، کے پی میں 30فیصد اور بلوچستان میں 23فیصد ٹرن آؤٹ رہا ہے۔

2002میں مجموعی ٹرن آؤٹ 40فیصد رہا ہے۔ پنجاب میں 43فیصد، سندھ میں 38فیصد، کے پی میں 34فیصد اور بلوچستان میں 30فیصد رہا ہے۔

2008میں مجموعی ٹرن آؤٹ44فیصد رہا ہے۔ پنجاب میں 48فیصد، سندھ میں 45فیصد، کے پی میں 33فیصد اور بلوچستان میں 30فیصد رہا ہے۔

2013میں مجموعی طور پر 53فیصد ٹرن آؤٹ رہا ہے۔ پنجاب میں 57فیصد، سندھ میں 53فیصد، کے پی میں 42فیصد اور بلوچستان میں 36فیصد رہا ہے۔

2018میں مجموعی ٹرن آؤٹ 51فیصد رہا ہے۔ پنجاب میں 56.80فیصد، سندھ میں 47.80فیصد، کے پی میں 41.50فیصد اور بلوچستان میں 42.60فیصد ٹرن آؤٹ رہا ہے۔ 2018کے انتخابات میں غیر معمولی طور پر سب سے زیادہ ٹرن آؤٹ رہا ہے۔ اس سے قبل بلوچستان میں سب سے زیادہ ٹرن آؤٹ 1970میں 39فیصد رہا ہے۔

 

Roznama Jeddojehad
+ posts