جدوجہد ڈیسک
آج فیض احمد فیض کی 39ویں برسی ہے۔ اس موقع پر،ذیل میں، فیض احمد فیض کو خراجِ تحسین پیش کرنے کے لئے ان کی مشہور غزل ’گلوں میں رنگ بھرے باد نو بہار چلے‘ پر عالمی شہرت یافتہ رقاص سدیش ادھانہ کا رقص پیش کیا جا رہا ہے۔
یہ رقص گذشتہ سال اوسلو میں سٹیج کئے گئے تھیٹر ڈرامے ’سو فیصد‘ (Hundre%)میں شامل کیا گیا تھا۔ ’سو فیصد‘ کے لئے اس غزل کو عدیل برکی اور روہینی ساہجپال نے گایا تھا۔ اس غزل کے لئے موسیقی انگری کھندم نے ترتیب دی تھی۔ ’سو فیصد‘ کو تھیٹر ڈرامے کی شکل میں پاکستانی نژاد نارویجن ہدایت کار و اداکار ٹونی عثمان نے پیش کیا تھا۔ مندرجہ ذیل ویڈیو متعلقہ ادارے کی اجازت سے پوسٹ کی جا رہی ہے:
Åpningsnummer.m4v from Toni on Vimeo.