فاروق طارق
”فیض امن میلہ 2020“ تین روز بعد بروزاتوار 16 فروری کو اوپن ایئر تھیٹر باغ جناح میں منعقد ہو رہا ہے۔ یہ میلہ فیض احمد فیض کی 109 ویں سالگرہ کے موقع پر منعقد کیا جا رہا ہے۔ فیض امن میلہ کمیٹی کے زیر اہتمام ہونے والے اس میلے میں ملک کے نامور شعرا، گلوکار اور فنکار شریک ہو کر اپنے فن کا شاندار مظاہرہ کریں گے۔
اس کے علاوہ’فکرِ فیض اور نوجوان وطلبہ تحریک‘کے موضوع پر نوجوان رہنما اپنے خیالات کا اظہار کریں گے۔ میلہ صبح بارہ بجے سے شام آٹھ بجے تک جاری رہے گا۔ فیض امن میلہ کمیٹی میں لاہور کی 46 ترقی پسند تنظیمیں شامل ہیں۔ اس کمیٹی نے میلے سے قبل سات اجلاس منعقد کر کے میلے کی تمام تر تفصیلات طے کی ہیں۔
میلے کا آغاز نوجوان فنکاروں سے ہو گا۔ دوسرا سیشن نوجوان اور طلبہ کا ہو گا جس سے ڈاکٹر عمار علی جان، عروج اورنگزیب، حیدر بٹ، اویس قرنی، حیدر کلیم، مزمل خان، جنت فضل، کامریڈ ثنا، علی بہرام خان، محسن ابدالی، محبہ احمد اور شاہزیب عرفان خطاب کریں گے۔
تیسرے سیشن میں ممتاز شعرا اپنا انقلابی کلام پیش کریں گے۔ ان شعرا میں طاہرہ سرا، ڈاکٹر صغرا صدف، ڈاکٹر خالد جاوید جان، بابا نجمی، ڈاکٹر نظیر قیصر، انجم سلیمی، ارشد منظور، سرفراز صفی، فاروق صابر، صابر علی صابر، پروفیسررضی حیدر، اشوک کمار کھتری، شفیق احمد خان، حمیدہ جبیں، احمد فقیہ، بدر سیماب، خاقان حیدر غازی، افضل ساحر، اعظم ملک، کامریڈ عرفان، صباحت عروج اور صوفیہ حیات اپنا کلام پیش کریں گے۔
چوتھے سیشن میں ممتاز فنکار کلاسیکل رقص پیش کریں گے اور ڈرامہ گروپ اپنے مختلف مختصر ڈرامے پیش کریں گے۔ ان میں نگہت چوہدری، عدنان جہانگیر، آمنہ معاذ، گیلین روڈزاور فیضان آحاب شامل ہیں۔ اس کے علاوہ اجوکا تھیٹر، لال ہڑتا ل اور سنگت اپنے مختصر ڈرامے پیش کریں گے۔
آخری سیشن میں ممتاز گلوکار اپنے فن کا مظاہرہ کریں گے۔ ان میں امیر علی ناشاد، لال بینڈ، ترنم ناز، عدیل برکی، عائشہ افضل، علی محسن، عنائیت عابد، عالیہ ہاشمی، ناصر خان اور موسی علیزر شامل ہیں۔
فیض امن میلہ کے موقع پر رعائتی کھانا اور چائے بھی دستیاب ہو گی۔ مختلف ادارے اپنی کتابوں کے سٹال لگائیں گے۔ میلہ کی کوئی ٹکٹ نہیں ہے۔ عوام سے شرکت کی بھرپور اپیل ہے۔