آمریت کی کوئی شکل بھی سیاسی مضبوطی کی نہیں، کمزوری کی نشانی ہوتی ہے۔ اشتعال انگیز بیانات کو جن کی کوئی مادی بنیاد بھی نہ ہو کو نظر انداز کرنا ہی بہتر ہوتا ہے۔ کتنی کمزور حکومت ہے کہ وہ شہباز گل جیسے وارداتئے کے اشتعال انگیز بیانات سے بھڑک اٹھی ہے۔ فوجی اسٹیبلشمنٹ بھی ایسا ہی کرتے ہوئے نظر آ رہی ہے۔
Day: اگست 9، 2022
’الظواہری پر ڈرون حملہ تاجکستان سے ہوا‘: نجم سیٹھی کا متنازعہ دعویٰ
نجم سیٹھی کا یہ دعویٰ حقائق سے میل نہیں کھاتا۔ پہلی بات تو یہ ہے کہ تاجکستان میں کوئی امریکی اڈا موجود نہیں۔ الجزیرہ کی اس رپورٹ کے مطابق گیارہ ستمبر کے بعد امریکہ نے کرغستان اور ازبکستان میں فوجی اڈے قائم کئے تھے۔ ازبکستان سے اڈہ 2005ء میں ختم کر دیا گیا تھا۔ کرغستان سے امریکی اڈہ 2014ء میں ختم ہو گیا تھا۔ الجزیرہ کی مندجہ بالا رپورٹ کے مطابق تاجکستان میں امریکی اڈہ کبھی قائم ہی نہیں ہوا تھا۔ جس طرح سے روس نے سابق سوویت ریاستوں میں اپنا اثر و رسوخ قائم کیا ہے، اس کے پیش نظر یہ بھی ممکن دکھائی نہیں دیتا کہ تاجکستان ایسی جرات کرے گا کہ امریکہ کو فوجی اڈے فراہم کرے۔
شمالی وزیرستان: ٹارگٹ کلنگ کیخلاف احتجاجی دھرنے، شٹر ڈاؤن، پہیہ جام
مظاہرین علاقے میں امن کے قیام کا مطالبہ کر رہے ہیں اور ٹارگٹ کلنگ کا سلسلہ رکوانے کے علاوہ ٹارگٹ کلنگ میں ملوث افراد کو گرفتار کرنے کا مطالبہ بھی کر رہے ہیں۔
حکومت سے معاہدہ: لیاقت حیات سمیت دیگر اسیران رہا کر دیئے گئے
اس کے علاوہ بجلی کے ٹیکسوں اور لوڈ شیڈنگ فری زون کے حوالے سے بھی معاہدے میں لکھے گئے موقف پر لوگوں نے تحفظات کا اظہار کیا ہے۔