Day: اگست 22، 2022


کامریڈ زبیر الرحمن: وہ جو کوچہ قاتل سے بچ کے آئے تھے

کامریڈ زبیر الرحمان سر سے پاؤں تک ایک انقلابی تھے۔ انہوں نے اپنی زندگی انقلاب کیلئے وقف کر دی تھی۔ انہوں نے جو شادی بھی کی وہ بھی ایک انقلابی کامریڈ صوفی کی انقلابی بیٹی سے کی۔ کچھ عرصہ پہلے تک وہ روزنامہ ایکسپریس میں کالم لکھتے تھے۔

میڈیا کوریج سیلاب کی ہونی چاہئے، ہو شہباز کی رہی ہے

بلوچستان،سندھ، خیبرپختونخوا، پنجاب کے جنوبی اضلاع، پاکستان کے زیر انتظام جموں کشمیر اور گلگت بلتستان کے علاقے گزشتہ 2 ماہ سے مون سون کی شدید بارشوں، سیلابی صورتحال، کلاؤڈ برسٹ کے نتیجے میں انسانوں کیلئے رنج و الم کی داستان بنے ہوئے ہیں۔ شمال سے لیکر جنوب تک ملک کے 103 سے زائد اضلاع یا تو پانی میں ڈوبے ہوئے ہیں، یا پھر شدید سیلابی ریلوں میں سب کچھ بہہ چکا ہے۔ دوسری طرف حکمران طبقات و انتظامی بیوروکریسی سمیت میڈیا تک سب بے حسی کے ماضی کے تمام ریکارڈ بھی توڑ چکے ہیں۔

شہباز گل بمقابلہ عابد عزیز: جموں کشمیر میں پی ٹی آئی حکومت کا مخالفین پر تھرڈ ڈگری ٹارچر

احتجاج کے تیسرے روز عابد عزیز کو آزاد پتن کے مقام سے راولپنڈی جاتے ہوئے اپنی گاڑی سے اتار کر گرفتار کیا گیا اور راولاکوٹ کی سٹی چوکی پر منتقل کیا گیا۔ رات بھر 10پولیس اہلکار اسے ننگا کر کے الٹا لٹکا کر بہیمانہ تشدد کا نشانہ بناتے رہے۔ اس کے جسم پر جگہ جگہ تیز دھار آلے سے کٹ لگا کر خون رسنے کیلئے چھوڑ دیا گیا۔ ان رستے ہوئے زخموں پر نمک اور لال مرچ پاؤڈر لگایا جاتارہا۔ رات بھر اسکی چیخوں سے پورا علاقہ گونجتا رہا۔ عابد کے بقول ڈنڈے پر لال مرچ پاؤڈر لگایا گیا اور پاخانے والے عضو سے میں وہ ڈانڈا بار بار ڈالا جاتا رہا۔