Day: اگست 30، 2022

[molongui_author_box]

’آئی ایم ایف پاکستان سے قرضوں کی واپسی بند کرے‘: کل لاہور میں احتجاج ہو گا

سیکرٹری جنرل پاکستان کسان رابطہ کمیٹی فاروق طارق نے سوشل میڈیا پر مظاہرے میں عوام سے شرکت کی اپیل کرتے ہوئے لکھا ہے کہ آئی ایم ایف اور دیگر عالمی مالیاتی اداروں نے 2022ء کے آخر تک پاکستان سے 38 ارب ڈالر کی رقم قرضوں کی مد میں وصول کرنی ہے۔ پاکستان کو نئے قرضوں میں جکڑنے کیلئے شرائط منوانے کی بجائے پہلے سے موجود قرضہ جات کی وصولی بند کی جانی چاہیے۔

خیبر پختونخواہ:’10 سال پہلے روز گن شپ ہیلی کاپٹر مارنے آتے تھے، اب سیلاب سے بچانے کوئی نہیں آیا‘

رکا ہوا پانی نکالنے اور تعمیر نو و بحالی حکومت کی ذمہ داری ہے۔ فوری طور پر تو رکا ہوا پانی نکالنے کیلئے واٹر پمپنگ کرنے کے ساتھ ساتھ بند نالوں اور ندیوں کو کھولنے کی ضرورت ہے۔ تعمیر نو اور بحالی کیلئے فوری طور پر مواصلات کے شعبے کو جنگی بنیادوں پر کام کرنے کی ضرورت ہے۔ سیلاب کی نظر ہونے والے مکانات کی تعمیر کرنے کے علاوہ دیگر ریلیف کی سرگرمیاں فوری طور پر شروع کرنی چاہئیں۔ اندرون و بیرون ملک سے جمع ہونے والی امدادی رقوم کو بنا خرد برد کے سیلاب زدگان کی بحالی و آبادکاری پر صرف کیا جانا چاہیے۔

لاہور: سیلاب زدگان کیلئے ریگل چوک میں لیبر ریلیف کیمپ

4 رضاکار ڈاکٹروں کا ایک گروپ 5 ساتھیوں کے ساتھ 500,000 روپے سے زائد ادویات کے ساتھ کل رات لاہور سے متاثرہ سرائیکی وسیب کے اضلاع میں میڈیکل کیمپ کے لیے روانہ ہوا، ہم نے اس میں حصہ ڈالا، ہم نے 3 دنوں میں بلوچستان، سندھ اور سرائیکی وسیب میں امدادی کاموں کے لیے مجموعی طور پر 20 لاکھ روپے سے زائد کی رقم جمع کی ہے، کچھ رقم پہلے ہی خرچ کر دی گئی ہے اور دوسری کا منصوبہ بنایا جا رہا ہے۔