Day: جنوری 19، 2023


عدم مساوات اور عالمی ٹیکس قوانین کے خلاف آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں احتجاج ہو گا

آج جمعہ 20 جنوری کو اسلام آباد پریس کلب کے سامنے اڑھائی بجے، کراچی ابراہیم حیدری 3 بجے سہہ پہر، لاہور پریس کلب کے سامنے سہہ پہر 3 ںجے، فیصل آباد جھنگ روڈ 66 چک دھاندرہ نزد انٹر نیشنل ائیر پورٹ سہہ پہر 3 بجے، شکار پور پریس کلب کے سامنے 3 بجے سہہ پہر، تعلقہ دق کڑی پریس کلب لاڑکانہ سہہ پہر 3 بجے، قاسم روڈ بہاول پور، مردان پریس کلب کے سامنے 3 بجے سہہ پہر، کلیانوالہ پریس کلب ماموں کانجن کے سامنے سہہ پہر 3 بجے اور ٹوبہ ٹیک سنگھ میں پریس کلب کے سامنے دن 2 بجے احتجاجی مظاہرہ منعقد کیا جائے گا۔

سول ملٹری دراڑ کیوجہ سے 4 بار پاک بھارت امن ناکام ہوا

مقصد سرحد پار لوگوں کو خوش کرنا تھا کیونکہ اس میں مودی کی تعریفوں کے پل باندھے گئے ہیں۔ ادہر، جنرل باجوہ کے آئی ایس پی آر کی کوشش تھی کہ مودی کو ”گجرات کا قصاب“ بنا کر پیش کیا جائے۔ 2022ء میں بننے والی ویب سیریز ”سیوک: دی کنفیشنز“ ایک نجی ادارے نے بنائی۔ اسے آئی ایس پی آر کا تعاون بھی حاصل تھا۔ اس سیریز میں تاریخ اور سیاست کا احاطہ کیا گیا ہے۔ اداکار ہندوستان میں اقلیتوں پر ہونے والے مظالم کی بات کرتے دکھائی دیتے ہیں۔ ہندتوا پر تنقید کی گئی ہے۔ یہ وہی باتیں ہیں جو عمران خان کی حکومت کیا کرتی تھی۔ ذرائع کے مطابق جنرل باجوہ اپنی ریٹائرمنٹ سے پہلے اس سیریز کو ریلیز کرانا چاہتے تھے۔