5 ہزار ڈالر سے کم مالیت کے کریڈٹ کے خطوط سے انکار کیا جا رہا ہے، جس سے 5 لاکھ ڈالر فی کنسائنمنٹ کے جاری برآمدی آرڈرز متاثر ہوئے ہیں۔ یہ شدید خلل اور پیداوار میں تاخیر کا سبب بن رہا ہے۔
Day: جنوری 11، 2023
معافی نہیں: برازیل میں ہزاروں افراد سڑکوں پر، فسادیوں کو جیل بھیجنے کا مطالبہ
یہ مظاہرین ’کوئی عام معافی نہیں‘، ’کوئی معافی نہیں‘ کے نعرے لگاتے ہوئے سابق صدر بولسناروں کے ان حامیوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی کا مطالبہ کر رہے تھے، جنہوں نے اتوار کے روز برازیل کے دارالحکومت پر دھاوا بولا اور ہنگامہ آرائی کی۔ مظاہرین نے پوسٹرز اور بینرز اٹھا رکھے تھے، جن پر مطالبات درج تھے۔
ایران: بلجیم کے امدادی کارکن کو جاسوسی کے الزام میں طویل قید اور کوڑوں کی سزا
’اے پی‘ کے مطابق ایران کی عدلیہ کی ویب سائٹ کا کہنا ہے کہ عدالت نے 41 سالہ اولیوروینڈیکا سٹیل کو جاسوسی کے الزام میں 12.5 سال قید، دشمن حکومتوں کے ساتھ تعاون کرنے پر 12.5 سال قیداور منی لانڈرنگ کے جرم میں 12.5 سال قید کی سزا سنائی ہے۔ انہیں کرنسی کی سمگلنگ کے جرم میں 1 ملین ڈالر جرمانہ اور 2.5 سال قید کی سزا بھی سنائی گئی ہے۔
پشاور یونیورسٹی: پروفسیر کو نظریہ پاکستان سے وفاداری کے ثبوت دینا ہونگے
پروفیسر ڈاکٹر جمیل احمد چترالی پر الزام عائد کیا گیا ہے کہ وہ ایک سیاسی جماعت کے پالیسی ریسرچ ونگ کے رکن ہیں، پشتون تحفظ موومنٹ (پی ٹی ایم) کے حمایتی ہیں، مسلح افواج اور پاکستان کی سالمیت کے خلاف مہم چلانے میں مصروف رہے ہیں اور نظریہ پاکستان کا مذاق اڑانے کی کوششوں میں مصروف رہے ہیں۔