Day: جنوری 10، 2023


پاکستان: 40 لاکھ بچے تاحال سیلاب کے آلودہ پانی کے قریب مقیم

سیلاب متاثرہ علاقوں میں مقیم بچوں میں شدید انفیکشن پھیل رہا ہے، جو دنیا بھر میں بچوں کی امواد کی بڑی وجہ ہے۔ سیلاب زدہ علاقوں میں جولائی اور دسمبر 2021ء کے درمیان شدید غذائی قلت کا شکار بچوں کی تعداد بھی دوگنا ہو گئی ہے، ابھی تک 15 لاکھ بچوں کو زندگی بچانے والی غذائیت کی شدید ضرورت ہے۔

برازیل: بولسنارو کے حمایتیوں کا انتخابی نتائج ماننے سے انکار، دارالحکومت پر دھاوا

برازیل کی پولیس نے پیر کے روز سابق صدر جیر بولسنارو کے حامیوں کو ایک کیمپ میں جمع کر لیا ہے۔ اتوار کے روز انتہائی دائیں بازو کے سابق صدر کے ہزاروں حامیوں نے دارالحکومت میں کانگریس، سپریم کورٹ اور صدارتی محل پر دھاوا بول دیا تھا۔ پولیس کے ساتھ ہنگامہ آرائی کی، سرکاری عمارتوں کی کھڑکیاں اور فرنیچر توڑا، نوادرات اور بندوقیں چوری کر لی تھیں۔

گزشتہ سال دنیا بھر میں خوراک کی قیمتوں میں تاریخی اضافہ ہوا

’رائٹرز‘ کے مطابق اقوام متحدہ کے ادارہ برائے خوراک و زراعت (ایف اے او) کا فوڈ پرائس انڈیکس 2021ء کے مقابلے میں 14.3 فیصد اضافے کے بعد 2022ء میں اوسطاً 143.7 پوائنٹس پر تھا۔ 1990ء سے، جب سے ریکارڈ رکھا جا رہا ہے، یہ سب سے زیادہ اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔