Day: جنوری 25، 2023


راؤ انوار سمیت نقیب اللہ محسود قتل کیس میں ملوث تمام 18 افراد کو بری کر دیا گیا

نقیب اللہ محسود کے قتل کے وقت کراچی میں پولیس آفیسر راؤ انوار اور دیگر کو احتجاج کے بعد گرفتار کیا تھا تھا اور 2019ء میں ٹرائل شروع ہوا تھا۔ حکومتی تحقیقات میں بھی یہ بات سامنے آئی تھی کہ نقیب اللہ محسود کا دہشت گردوں سے کوئی تعلق نہیں تھا۔

ملک گیر بلیک آؤٹ: منصوبہ بندی کیلئے منڈی کی معیشت کا خاتمہ ناگزیر

یہی حال پانی کی فراہمی، نکاس، تعلیم، علاج، ریلوے، شہری سڑکوں وغیرہ سمیت ایسے تمام شعبوں اور پبلک سروسز کا ہے، جن کی بنیادوں پر کوئی معاشرہ تعمیر پاتا ہے۔ نام نہاد ترقی پذیر ممالک، جو درحقیقت غربت اور پسماندگی کے گھن چکر میں بری طرح پھنسے ہوئے ہیں اور جہاں انسانیت کی وسیع اکثریت بستی ہے، میں صنعتکاری اور جدید انفراسٹرکچر کی تعمیر کے لئے درکار وسائل اور دستیاب وسائل کے درمیان بہت بڑی خلیج حائل ہے، جسے سرمایہ داری کے تحت عبور نہیں کیا جا سکتا۔

بنیاد پرستی کی بنیادیں: پرویز ہود بھائی اور فاروق سلہریا کا مکالمہ

تہذیبوں کا تصادم، سیکولرائزیشن تھیوری، کمزور ریاست یا گلوبلائزیشن کو بنیاد پرستی کی وجوہات قرار دینا مناسب تجزیہ نہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ اصل وجوہات ہیں: بائیں بازو کی ناکامی، سرد جنگ کے دوران بنیاد پرستوں کو ملنے والی سامراجی سرپرستی، نیو لبرل عہد میں ریاست کا ڈویلپمنٹ سے پیچھے ہٹنا اور اس سے جڑا وہ ’متبادل معاشرہ‘ جو مدرسے اور مسجد کی شکل میں غریب لوگوں کو روزگار اور تحفظ فراہم کرتا ہے۔