حکومت کی غفلت کا نتیجہ اب عوام بھگت رہے ہیں۔ ایک سال تک کے عرصے میں بحرین کے سڑک پر کہیں بھی تعمیراتی کام نہیں ہوا۔ موسم سرما میں پانی تقریباً ختم ہوگیا تھا، لیکن اب ہلکی بارش کے ساتھ بھی پانی کا لیول اتنا بڑھ جاتا ہے کہ کہیں کام نہیں ہوپاتا۔
Month: 2023 اپریل
رقص کا عالمی دن
رقص آرٹ اور کلچر کے قدیم ترین اظہار میں سے ایک ہے اور یہ جذبات اور مزاج کے اظہار کا ایک بہترین طریقہ سمجھا جاتا ہے۔ رقص کی مختلف شکلیں تمام ثقافتوں میں موجود ہیں اور اکثر یہ دعویٰ کیا جاتا ہے کہ رقص قدیم ترین انسانی معاشروں کا حصہ رہاہے۔ تاریخ دانوں کے مطابق تہذیبوں کی ابتدا سے ہی رقص تقریبات اور رسومات کا ایک اہم حصہ رہا ہے تاہم اسے دنیا کے بعض حصوں میں منفی نظروں سے دیکھا جاتا ہے اور حکام کی طرف سے اسے کم ترجیح دی جاتی ہے۔
مذہبی جنون: دوست ممالک بھی پاکستان سے بیزار
استحکام اور خوشحالی کے راستے پر چلنے کے لئے پاکستان کو ایک معمول کا ملک بننا ہو گا۔ اس کا مطلب ہے کہ یہاں کے متفرق شہری حلقوں کا ایک دوسرے پر انحصار ہو اور ایسا رضا کارانہ طور پر ضرورتوں کی بنیاد پر کیا جائے نہ کہ ٹھونسے گئے مذہبی نظریات کی بنیاد پر۔ ریاستی اداروں اور سکولوں کے زہریلے نصاب کے ذریعے پھیلائی گئی مذہبی جنونیت کے نتیجے میں دنیا کے اندر ہماری کوئی عزت نہیں ہو رہی۔ اس کے نتیجے میں الٹا بے قابو اور وحشی ہجوم پیدا ہو رہا ہے۔ اب تو ہمارے دوست بھی ہم سے خوف کھانے لگے ہیں۔
عید مبارک اور اعلان تعطیل
اس امید کے ساتھ کے آنے والے خوشیوں کے تہوار نہ صرف پاکستان میں بلکہ دنیا بھر کے محنت کشوں کیلئے حقیقی خوشیاں لے کر آئیں گے اور ان خوشیوں کیلئے محنت کش طبقہ تاریخ کے میدان میں اترتے ہوئے اپنے مقدر کا فیصلہ اپنے ہاتھوں میں بہر صورت لے گا۔
اس موقع پر ہم قارئین کا ایک مرتبہ پھر شکریہ بھی ادا کرنا چاہتے ہیں کہ جن کی حوصلہ افزائی اور بڑھتی ہوئی تعداد ہمیں ہمارا کام جاری رکھنے کی تحریک فراہم کرتی ہے۔
عید کے موقع پر جدوجہد ٹیم کے ارکان عید تعطیلات کے سلسلہ میں اپنے قارئین سے ایک ہفتہ کی رخصت لیں گے۔ 21 جولائی 2023ء سے 30 جولائی بروز اتوار تک ’جدوجہد‘ کی اشاعت نہیں ہو گی۔ آئندہ شمارہ یکم مئی (بروز پیر) پوسٹ کیا جائے گا۔
آئی ایم ایف: سامراجی نظام کا خوفناک ہتھیار
سنئے پاکستان ٹریڈ یونین ڈیفنس کمپئین کے سیکرٹری جرنل قمر الزماں خان کا تجزیہ و تبصرہ بعنوان ’آئ ایم ایف: سامراجی نظام کا خوفناک ہتھیار‘:
ملالہ یوسفزئی کی خود نوشت جلد آ رہی ہے!
پاکستان کی نوبل انعام یافتہ سماجی کارکن ملالہ یوسفزئی آج کل اپنی خود نوشت لکھنے کے آخر ی مراحل میں ہیں۔ کہا جاتا ہے کی ان کی نئی تصنیف ذاتی مشاہدات پر مشتمل ان کی زندگی کے واقعات بیان کرے گی جو اب تک منظر عام پر نہیں آئے ہیں۔
سرگودھا: مشتعل ہجوم کا احمدیوں کی عبادت گاہ پر حملہ، کئی حصے مسمار کر دیئے
احمدی کمیونٹی کی یہ عبادت گاہ 1905ء میں سرگودھا کی تحصیل بھیرہ کے گاؤں گھوگھیاٹ میں بنائی گئی تھی اور آج تک یہاں کوئی ناخوشگوار واقعہ پیش نہیں آیا۔ مقامی پولیس کے مطابق 16 اور 17 اپریل کی درمیانی شب 11 بجے کے قریب 200 سے 250 افراد عبادت گاہ کے باہر پہنچے۔ پولیس کے مطابق ہجوم کے کچھ ارکان نے اپنے چہرے ڈھانپے ہوئے تھے اور وہ نعرے لگا رہے تھے۔
سوڈان: جرنیلوں کے مابین جنگ کا تیسرا روز، ہلاکتیں 185 سے تجاوز کر گئیں
واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے کے آخر میں ملک کے دو اعلیٰ جرنیلوں کے درمیان تشدد کے اچانک پھیلنے سے لاکھوں افراد پھنس کر رہ گئے ہیں۔ کئی ہسپتال سامان نہ ہونے کی وجہ سے بند ہو گئے ہیں۔ ملک بھر میں ایک افراتفری اور خوف کی فضا قائم ہے۔ دونوں جرنیلوں کو دسیوں ہزار بھاری ہتھیاروں سے لیس جنگجوؤں حمایت حاصل ہے۔
نشوونما سے علمی صلاحیتوں تک: فضائی آلودگی زندگی کا ہر مرحلہ متاثر کرتی ہے
اس جائزے میں فضائی آلودگی اور زندگی کے پہلے ہفتوں میں نوزائیدہ بچوں کی صحت، پیدائش کے وزن، اسقاط حمل اور مردہ پیدائش کے درمیان تعلق پایا گیا ہے۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ جنین کمزور ہو سکتا ہے، کیونکہ ایک ماں فضائی آلودگی کے ذرات کو سانس کے ذریعے جسم میں داخل کر سکتی ہے، جس سے نشوونما پر منفی اثرات مرتب ہوتے ہیں۔
فادر آف ماڈرن لاہور
سر گنگا رام کی برسی ہر سال بالخصوص لاہوریوں اور بالعموم پنجابیوں کی طرف سے بغیر کسی یادگار کے گزر جاتی ہے۔ اس کی ممکنہ وجہ اگست 1947ء میں برِصغیر کی تقسیم کو قرار دیا جا سکتا ہے، جس نے بھارت اور پاکستان میں ایک مخصوص عقیدے کو جگہ دی اور دوسرے مذاہب سے تعلق رکھنے والے ہیرو، مخیر حضرات، نیک طبع افراداور انسان دوست شخصیات کو مسترد کر دیا۔