پاکستان میں بھی تعلیم ایک جنس بن چکی ہے جس کے کور پر لکھا ہوا ہے’غریبوں کی پہنچ سے دور رکھیں‘۔ ایک طرف تعلیم اس ملک کا سب سے منافع بخش کاروبار ہے اور دوسری طرف ’سرکاری اعداد و شمار‘ کے مطابق تین کروڑ بچے سکول نہیں جاتے۔ بلوچستان میں 95 فیصد بچیاں سکولوں سے باہرہیں۔ اعلیٰ تعلیم تو لوگوں کے لیے ایک خواب بن چکی ہے۔ نجی تعلیم سماج کے لیے ایک باشعور اور آزاد انسان پیدا کر ہی نہیں سکتی۔ اسکے خمیر سے صرف کارپوریٹ غلامی پیدا ہو سکتی ہے۔ ایسے میں اس ملک کی طلبہ تحریک کو تعلیم کے اس کاروبار کے خلاف جدوجہد تیز ترکرنا ہو گی اور مفت تعلیم کا حق چھیننا ہو گا۔
Month: 2023 اپریل
برطانیہ: 98 فیصد اساتذہ کے حکومتی پیشکش کے خلاف ووٹ، ہڑتالوں کا شیڈول جاری
ہڑتالوں کی اس لہر نے مہینوں سے برطانیہ میں نظام زندگی کو درہم برہم کر رکھ اہے۔ سرکاری شعبے کے کارکنان بشمول ڈاکٹر، ٹرین اور بس ڈرائیور، ہوائی اڈے کے سامان کے ہینڈلرز، سرحدی افسران اور پوسٹل ورکرز مہنگائی کے تناسب سے تنخواہوں میں 10.4 فیصد اضافے کا مطالبہ کر رہے ہیں۔
’حکمرانوں میں عوام کو بھکاری بنانے کا مقابلہ‘
سنئے پاکستان ٹریڈ یونین ڈیفنس کمپئین کے سیکرٹری جرنل قمر الزمان خان کا پاکستان کی موجودہ صورت حال پر تجزیہ بعنوان ’حکمرانوں میں عوام کو بھکاری بنانے کا مقابلہ‘
لاہور: صاف پانی کیلئے سینکڑوں مظاہرین کا دھرنا، ڈی سی آفس کا گھیراؤ
مظاہرین کا کہنا تھا کہ ان کے گھروں میں گندہ اور سیوریج کا ملا ہوا پانی آتا ہے۔ گندے پانی کی وجہ سے بچے بوڑھے جوان بہت سی بیماریوں کا شکار ہیں۔ محمد آباد مست اقبال روڈ سے تعلق رکھنے والے مرد و خواتین کا کہنا تھا کہ ہمارے ہاں صاف تو دور، پانی آتا ہی نہیں۔ کنٹونمنٹ کی جانب سے صرف ایک یا دو گھنٹے پانی دیا جاتا ہے جس کی وجہ سے خواتین اور بچے روزے کی حالت میں دور سے پانی بھر کر لانے پر مجبور ہیں۔
پاکستان کی عدالتوں میں 18 لاکھ 61 ہزار 616 مقدمات زیر التوا
یہ بات قومی اسمبلی میں وزیر مملکت برائے قانون و انصاف کی جانب سے سوالات کے جوابات دیتے ہوئے بتائی ہے۔
کینیڈا سے امریکہ جاتے ہوئے 2 بچوں سمیت 8 تارکین وطن ہلاک
پولیس کے مطابق اب تک پانی سے کل 8 لاشیں نکالی گئی ہیں۔ ہلاک ہونے والے تارکین وطن کا تعلق دو خاندانوں سے تھا، ایک رومانیہ کی نسل سے تعلق رکھتا تھا اوردوسرا ہندوستانی نسل سے تعلق رکھتا تھا۔ ہلاک ہونے والوں میں ایک تین سال سے کم عمر کا بچہ بھی شامل تھا۔
فرانس میں احتجاجی تحریک کسی بڑے تحرک کا باعث ہو سکتی ہے
تاہم جس دن بل پاس کیا گیا، اس دن بھی 7 ہزار سے 12 ہزار کے درمیان کی ایک ریلی کی گئی جسکی کوئی کال نہیں دی گئی تھی۔ اس احتجاج میں 200 سے زائد لوگ گرفتار ہوئے۔ اگلے دن 17 مارچ کو بھی ایک احتجاج کیا گیا، جس میں بنیادی نعرہ تھا ”امیر پر ٹیکس لگاؤ۔“ 18 مارچ کو پیرس میں احتجاج پر پابندی لگا دی گئی، تاہم اس دن بھی احتجاج ہوئے، جن میں 169 سے زائد لوگ گرفتار کیے گئے۔ اسکے بعد لگاتار روزانہ کی بنیاد پر احتجاج ہو رہے ہیں۔ 28 مارچ کو ایک بڑا احتجاج ہوا، جس میں سی این این کے مطابق 740000 مظاہرین نے 240 سے زائد مقامات پر احتجاج کیا، جبکہ ملک کی سب سے بڑی ٹریڈ یونین جنرل کنفیڈریشن آف لیبر کے مطابق یہ تعداد 2 ملین سے زائد تھی۔
سمارٹ فون مینوفیکچرنگ آغاز سے قبل ہی انجام کو پہنچ گئی، 20 ہزار ملازمتیں ختم ہونگی
ہ ’میرے خاندان کے تین موبائل پروڈکشن یونٹس ہیں اور سب بند ہیں۔ وزارت خزانہ کی پالیسیاں نااہلی پر مبنی اور عجیب و غریب ہیں۔‘
ڈونلڈ ٹرمپ پر فرد جرم عائد: جنسی تعلقات گلے کا ہار بن گئے!
یہ فرد جرم جنسی تعلقات پر نہیں بلکہ اس رقم کو ٹیکس کے کاغذات میں کاروباری اخراجات کے طور پر ظاہر کرنے پر عائد کی گئی ہے۔ نیو یارک کی ریاست میں مالی غلط بیانی قانونی طورپر ایک جرم ہے۔ سابق صدر اپنی دوسری ٹرم میں جو بائیڈن سے صدارتی انتخاب ہار گئے تھے اور آج کل آئندہ انتخابا ت کے لئے پر تول رہے۔ ان کی ریپلکن پارٹی کا کہنا ہے کہ یہ قانونی طریقہ کار سیاسی ہتھیار کے طور پر استعمال کیا جا رہا ہے تاکہ ٹرمپ کو آنے والے انتخابات میں بدنام کیا جائے۔ ڈونلڈ ٹرمپ اور ان کے وکلا نے ان الزامات کی تردید کی ہے۔